اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کے ثفافتی تعاون کے شعبے کے ڈائریکٹر جنرل حجتالاسلام محمدصادق سلطاني، نے کہا ہے کہ عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی ایک عالمی اور غیر سرکاری تنظیم ہے اور عالم اسلام کی علمی، ثقافتی اور دینی شخصیات اس ادارے کے اراکین ہیں جو ادارے کے پلیٹ فارم سے تحقیقی و ثقافتی شعبوں میں سرگرم عمل ہیں۔ انہوں نے کہا: عالمی اہل بیت علیہم السلام نے گذشتہ سال 96 ہزار جلد کتابیں شائع کی ہیں جن میں سے اٹھاسی ہزار 598 جلد کتابیں دنیا کے مختلف ممالک میں ارسال کی گئی ہیں۔ انہوں نے عالمی اہل بیت اسمبلی کی طرف سے رسائل و جرائد کی اشاعت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: گذشتہ شمسی سال کے دوران عربی، ہسپانوی، اردو، انگریزی، ترکی اور بنگالی زبانوں میں متعدد رسائل و جرائد بھی شائع کئے گئے ہیں۔ حجتالاسلام سلطاني نے کہا: تمام کتابیں اور رسائل و جرائد کا تعلق ائمۂ طاہرین (ع) اور اہل بیت علیہم السلام کے سلسلے میں تھیں جنہیں ضرورت مند ممالک میں بھیجنے کا اہتمام کیا گیا۔ انہوں نے کہا: عراق، روسی وفاق، چین، افریقی ممالک، جیسے سینگال، كینيا، «گھانا، نائیجیریا، كینیڈا، آسٹریليا اور ہندوستان وہ ممالک ہیں جن میں ہماری طرف سے پوسٹ کے ذریعے کتابوں اور جرائد و رسائل کے مجموعے ارسال کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا: تقریبا 76 کتابیں طباعت و اشاعت کے لئے تیار ہیں جو فنڈر میسر ہونے کی صورت میں شائع کی جائیں گی۔ ................/110
ڈائریکٹر جنرل ثقافتی تعاون، عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی:
اہل بیت (ع) کے موضوع پر دنیا 88 ہزار جلد کتابین مختلف ممالک میں ارسال کی گئیں
17 جولائی 2010 - 19:30
News ID: 186354
عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کے ثفافتی تعاون کے شعبے کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا: اہل بیت علیہم السلام کے موضوع پر اب تک اٹھاسی ہزار جلد کتابیں دنیا کے مختلف ممالک میں ارسال کی گئی ہیں۔