اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،لبنان کی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کے وفاداریِ مزاحمت بلاک کے سینئر رکن حسین الحاج حسن نے کہا ہے کہ اسلامی مزاحمت کے پاس عزم، طاقت اور بہادر نوجوانوں کی بڑی قوت موجود ہے، جبکہ وہ فخر کے ساتھ ایران اور اس کی قیادت پر بھروسا کرتی ہے۔
حسین الحاج حسن نے ایک تعزیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لبنان کی مزاحمت کے پاس اپنی جدوجہد جاری رکھنے کی بھرپور صلاحیت اور ارادہ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور اس کے رہبر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای ہمارے لیے ایک مضبوط سہارا ہیں اور ہمیں ایران کے ساتھ اتحاد پر فخر ہے۔
حزب اللہ کے رہنما نے لبنان میں مزاحمت کی تاریخ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امام سید موسیٰ صدر نے اس وقت مزاحمت کی بنیاد رکھی جب لبنانی حکومت عوام، ملک اور جنوبی علاقوں کے دفاع میں اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام رہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ بعض حکومتی حلقے یہ تصور رکھتے تھے کہ لبنان کی طاقت اس کی کمزوری میں ہے، یعنی اسے دشمن کے سامنے جھک جانا چاہیے۔ ان کے مطابق امام موسیٰ صدر نے اسی سوچ کے مقابلے میں مزاحمت کا راستہ اختیار کیا۔
آپ کا تبصرہ