29 اگست 2026 - 16:23
ایران: سراوان میں دہشت گرد گروہ کے خلاف کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک، 6 گرفتار

زاہدان: ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے شہر سراوان میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد گروہ کو کارروائی سے قبل ہی نشانہ بنا دیا۔ آپریشن میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ گروہ کے 6 ارکان اور معاونین گرفتار کر لیے گئے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی زمینی فورس کے  قدس کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا ہے کہ انٹیلی جنس نگرانی کے بعد دہشت گرد گروہ کے علاقے میں داخل ہوتے ہی ادارہ اطلاعات، سپاہ کی انٹیلی جنس تنظیم اور سیستان و بلوچستان پولیس کے اہلکاروں نے مشترکہ کارروائی کی۔

حکام کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گرد گروہ کے قبضے سے 20 پیکٹ دھماکا خیز مواد اور متعلقہ آلات، بڑی تعداد میں ہلکے اور نیم بھاری جنگی ہتھیار، بھاری مقدار میں گولہ بارود اور اسٹارلنک مواصلاتی آلات برآمد کیے گئے۔

"سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی زمینی افواج کے قدس کمانڈ ہیڈکوارٹر" کے مطابق مذکورہ گروہ صوبے کے جنوبی علاقوں میں پہلے سے طے شدہ اہداف کے خلاف دہشت گرد کارروائیاں کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا، تاہم سکیورٹی فورسز نے کسی بھی کارروائی سے قبل ہی اسے نشانہ بنا دیا۔

بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ دہشت گرد گروہ اسرائیل اور امریکا سے وابستہ تھا اور دونوں ممالک کے ساتھ جاری جنگ کے دوران سیستان و بلوچستان میں دہشت گرد کارروائیوں کا سلسلہ شروع کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

"سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی زمینی افواج کے قدس کمانڈ ہیڈکوارٹر" نے خبردار کیا ہے کہ سیستان و بلوچستان کے عوام کی سلامتی سکیورٹی فورسز کے لیے سرخ لکیر ہے اور کسی بھی بیرونی عناصر کو علاقے میں داخل ہو کر کارروائی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جبکہ ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha