حسین سلامی نے گذشتہ روزتمام ہونے والی فوجی مشقوں کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ پیغمبر اعظم ص پانچ فوجی مشقوں کا ھدف ایران کی مسلح افواج کی دفاعی اورڈیٹرینٹ توانائیوں کا اظہارکرنا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ پیغمبراعظم ص فوجی مشقیں پوری طرح کامیاب رہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سپاہ پاسداران کی ان فوجی مشقوں میں سیکڑوں اسپیڈ بوٹس کے حملے ، رات میں جوابی حملےنیز بری فوج کے موبائل آپریشن، شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان مشقوں میں ساحل سے سمندر پراور سمندر سے ساحل پرمارکرنےوالے میزائیلوں کی مشقیں اور ہزاروں راکٹوں کے داغنے کی مشقیں بھی کامیابی کے ساتھ انجام پائيں اور اس کے تمام اھداف حاصل ہوئے۔ انہوں نے دشمنوں کی ایران فوبیا سازش کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ ایران اپنے ہمسایہ ممالک کو برادر ملک سمجھتاہےاسی وجہ سے ان فوجی مشقوں کو علاقے کے لئے خطرناک نہیں مانتا بلکہ اپنی اصولی پالیسی کے مطابق جوصلح اور دوستی پرمبنی ہے ان فوجی مشقوں کو ہمسایہ ملکوں اور علاقے میں قیام امن وسلامتی کے لئے فائدہ مند سمجھتا ہے ۔ سپاہ پاسداران کے نائب سربراہ نے کہا ہےکہ ہم نے بارہا اعلان کیا ہےکہ ہم علاقے کےملکوں کے ساتھ ملکر فوجی مشقیں کرنے کو تیارہیں۔ پیغمبر اعظم ص فوجی مشقیں جمعرات کو شروع ہوئی تھیں جو گذشتہ روز اتوار کو اختتام پذیر ہوئیں.
روزنامۂ جنگ کی رپورٹ:
ایران : جنگی مشقوں میں مختصر فاصلہ تک مار کرنیوالے پانچ میزائل فائر
ایران نے جنگی مشقوں کے دوران مختصر فاصلہ تک مار کرنے والے 5میزائل فائر کئے ۔ ایران کی سرکاری میڈیا کے مطابق خلیج فارس اور سٹریٹ آف ہارمز میں اسلامی ریولشنری گارڑز کی جانب سے جاری جنگی مشقوں کے دوران ایک ہی وقت میں مختصر فاصلہ تک مار کرنے والے 5میزائل داغے گئے جنہیں زمین سے سمندر اور سمندر سے سمندر میں داغے گئے جبکہ نیم سرکاری فارس نیوز ایجنسی کے مطابق مشقوں کے دوران 4 قسم کے مختصر فاصلہ تک مار کرنے والے میزائل داغے گئے جس میں نصر 1 بھی شامل تھا جو ایک کروز میزائل ہے جو 3ہزار ٹن سائز کے ٹارگٹ کو تباہ کر سکتا ہے ۔
..........
/110