اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ایرانی چیف آف اسٹاف میجر جنرل پائلٹ علی عبداللہی نے خلیج فارس کے جنوبی ساحلی ممالک کو امریکا کی مدد سے متعلق سخت وارننگ دی ہے۔
انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا کہ خلیج فارس کے جنوبی ساحلی ممالک مختلف بیانات جاری کرکے یہ اعلان کر رہے ہیں کہ وہ ایران کے خلاف کارروائیوں کے لیے امریکا کو اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، تاہم انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ ہماری نظروں سے کچھ بھی پوشیدہ نہیں ہے۔
علی عبداللہی نے کہا کہ خطے کے مختلف فوجی اڈوں پر اتنی بڑی تعداد میں فوجی طیاروں، بالخصوص فضائی ایندھن بھرنے والے طیاروں کی موجودگی میزبان ممالک کی لاعلمی میں ہونا بعید از امکان ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ امریکی فوج کو کسی بھی قسم کی مدد یا سہولت فراہم کرنا امریکی فوجی دستوں کے ساتھ تعاون اور اس کی کارروائیوں میں شمولیت کے مترادف سمجھا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ