آر پی او اسلم ترین نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تلہ گنگ میں میانوالی روڈ پرنامعلوم افراد نے پٹرول پمپ کھڑے نیٹو کے آئل ٹینکر پر حملہ کردیا اور شدید فائرنگ کی جس سے ٹینکرز اور پٹرول پمپ کو آگ لگ گئی، واقعہ کی اطلاع پٹرولنگ پر مامور پولیس موبائل جائے وقوع پر پہنچی تو ملزمان نے ان پر بھی فائرنگ شروع کردی، جس سے ایک سب انسپکٹر اور تین کانسٹیبل جاں بحق ہوگئے، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہوگئے۔ آر پی او کے مطابق پورے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔
...........
/110