اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، عبرانی اخبار معاریو نے بتایا ہے کہ آج منگل 18 اگست کو المطله کے قریب ایک کھلے زرعی علاقے میں پرانی فوجی شے دھماکے سے پھٹ گئی، جس کے نتیجے میں پانچ تھائی شہری زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی فوج اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، جبکہ بعض زخمیوں کو منتقل کرنے کے لیے ایک ہیلی کاپٹر بھی علاقے میں بھیجا گیا۔
معاریو کے مطابق پولیس کے بم ڈسپوزل ماہرین دھماکے کی وجوہات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا کہ دھماکے سے پھٹنے والی شے اسرائیلی فوج کی تھی یا حزب اللہ کی، یا یہ ماضی میں داغے گئے کسی میزائل کا ایسا ملبہ تھا جو اس وقت پھٹ نہیں سکا تھا۔
اسرائیلی پولیس کے ترجمان نے بھی واقعے کی تحقیقات شروع کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ المطله کے قریب ایک کھلے علاقے میں جنگی سازوسامان کے ایک حصے کے دھماکے سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
ترجمان کے مطابق پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر موجود ہیں، جبکہ بم ڈسپوزل ماہرین نے دھماکے کی نوعیت اور وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب لبنان کی سرحد سے متصل علاقوں میں گزشتہ لڑائیوں کے دوران چھوڑے گئے جنگی سازوسامان اور دھماکا خیز مواد کے باقیات اب بھی موجود ہیں۔
اسرائیلی حکام کے مطابق دھماکے سے پھٹنے والی شے کی شناخت اور اس کے پھٹنے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
آپ کا تبصرہ