یہ فوجی مشقیں پیامبر اعظم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نام سے جاری ہیں۔ ان مشقوں میں فرضی دشمن کو سمندر اور فضا سے نشانہ بنایاگيا۔سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فوجوں نے فرضی دشمن کے حملے کے بعدجوابی حملہ کیا اور اسکی پیشقدمی کوروکتے ہوئے اس پرگولہ باری کی بوچھار کردیاور اسکی دراندازی کی روک تھام کرتےہوئے اسے پسپائي پرمجبورکردیا۔ یہ فوجی مشقیں ایک سوتیس کلومیٹر میں جاری ہیں اور ان مشقوں میں سپاہ پاسداران نے نہایت جدید تیکنیکیں استعمال کی ہیں ۔ یادرہے ان فوجی مشقوں میں سپاہ پاسداران کی اسپیڈ بوٹس نے تیزترین رفتار کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے ۔ سپاہ پاسداران کی اسپیڈ بوٹس نے تیس منٹ میں فرضی دشمن کے جنگي جہازوں پرتیس منٹ میں قبضہ کرکے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔یادرہے سپاہ پاسدار کی تین سو اسپیڈ بوٹس نے تیس منٹوں میں فرضی دشمن کے جنگي جہاز پرقبضہ کرلیا ۔ ان مشقوں کا معاینہ ملکی اور غیر ملکی صحافیوں نے کیا۔ان مشقوں کے ترجمان کے مطابق جمعہ کےدن ان مشقوں کےدوران سارے خلیج فارس سپاہ پاسداران کی اسپیڈ بوٹس سے چھپ گياتھا۔انہوں نے کہا کہ ان مشقوں کے دوران سپاہ کی نئي کشتی جو گائڈڈ ہے اور راڈار و سونارسے محفوظ رہتی ہے اس نے بھی شرکت کی ۔ اس کشتی سے سپاہ کی فوجی صلاحیتوں میں بے حد اضافہ ہوجاتاہے ۔ ادھرسپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کے سربراہ نے کہا ہے آج تیسرے مرحلے میں خلیج فارس میں دشمن کی پیشقدمی روکنے کی مشقیں کی گئيں۔ کمانڈر پاکپور نے کہا کہ آج پیغمبر اعظم ص پانچ فوجی مشقوں کا تیسرا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہوگيا اور اس کے اھداف حاصل ہوگئے۔ انہوں نے کہا آج کے مرحلےمیں بری فوج نے دورمار توپ سے استفادہ کیا۔ اس توپ سے گائڈڈ گولے داغے جاتےہیں جو دشمن کی پیشقدمی کو روک سکتےہیں۔ انہوں نے بتایا اس توپ کے گولے دورتک ٹھیک ھدف پرجاکر لگتےہیں۔ یہ فوجی مشقیں کل ختم ہونگي اور آخری مرحلےمیں زمیں سے سمندر پرمارکرنےوالے میزائيل استعمال کئےجائيں گے ۔ پیغمبر اعظم ص فوجی مشقیں جمعرات کو خلیج فارس اور آبنائے ہرمزمیں شروع ہوئي تھیں ۔
.........
/110