16 جون 2010 - 19:30

وزیر دفاع میجر جنرل احمد وحیدی نے کہا کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج پہلے سے کہیں زیادہ طاقتور ہیں اور دشمن کے ہر حملے کا دنداں شکن جواب دینے کے لئے بالکل آمادہ ہیں

 اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع میجر جنرل احمد وحیدی نے دفاع مقدس کے دوران لڑنے والے فوجیوں کے اعزاز میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں کہا ہے کہ آج بہت سے ممالک کی سکیورٹی بڑی طاقتوں سے وابستہ ہے جبکہ ایران کی فوجی ڈاکٹرین بالکل مستقل ہے اور ایران کے خلاف ایٹمی حملے کی دھمکی دشمن کی کمزوری کی دلیل ہے۔

 انھوں نے کہا کہ دفاع مقدس میں ایرانی فوجیوں نے اپنی شجاعت کے جوہر دکھائے ایک طرف صدام کی حمایت پر پوری دنیا تھی اور ایک طرف ایران کی مضبوط مستحکم سپاہ تھی جس نے دشمن کی تمام توانائیوں کو خاک میں ملا دیا

 میجر جنرل وحیدی نے کہا کہ امریکہ اور بعض دوسری طاقتیں اس دور میں صدام کی حمایت پر کمر بستہ تھیں اور اسے مختلف قسم کے پیشرفتہ ہتھیار فراہم کررہی تھیں لیکن ایرانی سپاہ نے دشمن کے تمام منصوبوں کو مٹی میں ملادیا اور اپنی مقدس سرزمین کا ایک ایک اینچ آزاد کرالیا انھوں نے کہا کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج پہلے سے کہیں زیادہ طاقتور ہیں اور دشمن کے ہر حملے کا دنداں شکن جواب دینے کے لئے بالکل آمادہ ہیں۔

......

/152