17 جولائی 2026 - 15:42
عراقی کردستان میں علیحدگی پسند تنظیم "کوملہ" کے مرکز پر میزائل حملہ، 8 افراد ہلاک

عراق کے کردستان ریجن کے شہر سلیمانیہ میں علیحدگی پسند تنظیم "کوملہ" کے مرکز پر ہونے والے میزائل حملے میں کم از کم 8 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق خطے میں علیحدگی پسند گروہوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ گزشتہ تین روز سے جاری ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، عراق کے کردستان ریجن کے شہر سلیمانیہ میں علیحدگی پسند تنظیم "کوملہ" کے مرکز پر میزائل حملے کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

المیادین کے نمائندے نے سلیمانیہ سے رپورٹ دی ہے کہ عراقی کردستان میں علیحدگی پسند گروہوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی کارروائیاں گزشتہ تین روز سے جاری ہیں۔

ٹیلیگرام چینل "نایا" نے تنظیم "کوملہ" کے ایک رہنما کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اس تنظیم کے مرکز پر مجموعی طور پر 6 میزائل داغے گئے۔ ان میں سے تین میزائل اس مقام پر گرے جہاں ہلاک ہونے والے 8 افراد موجود تھے، جبکہ دیگر تین میزائل مرکز کے ایک دوسرے حصے کو نشانہ بنے۔

دوسری جانب المیادین کے نمائندے نے یہ بھی بتایا ہے کہ عراقی کردستان میں ایک امریکی گیس کمپنی کے ساتھ معاہدہ رکھنے والی خطے کی سب سے بڑی گیس کمپنی کی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ تاہم اس حملے سے ہونے والے ممکنہ نقصانات یا جانی نقصان کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آئیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha