16 جولائی 2026 - 16:16
گورنر سندھ کی فضل الرحمان کی شہدا سے متعلق بیان کی مذمت، الفاظ واپس لینے کا مطالبہ

امید ہے مولانا فضل الرحمان اپنے بیان پر پچھتا رہے ہوں گے، گورنر نہال ہاشمی

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، گورنر سندھ نہال ہاشمی نے مولانا فضل الرحمان کی جانب سے شہید سے متعلق دیے گئے بیان کی مذمت کی ہے۔

کراچی میں  علامہ طاہراشرفی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ نہال ہاشمی نے مولانا فضل الرحمان کے بیان کی مذمت کی اور مولانا سے اپنے الفاظ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ 

گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج، پولیس اور شہریوں نے جان کا نذرانہ دیا، وہ شہید ہیں، امید ہے مولانا فضل الرحمان اپنے بیان پر پچھتا رہے ہوں گے۔ 

 پریس کانفرنس میں علامہ طاہر اشرفی نے کہا قومی پیغام امن کمیٹی وزیراعظم اورفیلڈ مارشل کی سوچ اور فکرکو آگے لےکر چل رہی ہے، شہدا ہمارے سر کا تاج ہیں۔ 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha