ڈھائی گھنٹے سے زائد وقت گزر جانے کے باوجود مانسہرہ روڈ ٹریفک کیلئے کھولا نہیں جاسکا۔دوسری جانب فوارہ چوک پر احتجاج کے دوران پولیس کی آنسو گیس کی شیلنگ سے کئی کی حالت غیر ہوگئی ۔ادھر مانسہرہ میں بھی طلبہ تنظیموں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے شاہراہ کشمیر بلاک کردی ۔ایبٹ آبادمیں دفعہ144نافذ کئے جانے کے باوجودتحریک صوبہ ہزارہ کے کارکنوں احتجاج کرتے ہوئے فوارہ چوک پہنچے اور گرڈ اسٹیشن کے قریب مری روڈ کو بلاک کردیا،جس کے بعد پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی تو مظاہرین کی حالت غیر ہوگئی ۔خیبر پختونخواہ کے خلاف احتجاجی مظاہرین کو روکنے کیلئے ایبٹ آباد کے مختلف علاقوں میں مردان ،صوابی اور دیگر قریبی علاقوں سے اضافی پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے اوربکتر بند گاڑیوں کا گشت جاری ہے ۔تاہم مظاہرین اور پولیس کے درمیان آنکھ مچولی جاری ہے اور شہر کے مختلف مقامات پر سڑکیں بلاک ہیں اور ٹائر جلائے جارہے ہیں ۔قائد تحریک صوبہ ہزارہ سردار حیدرزمان کے مطابق کارکنان ہر حال میں فوارہ چوک پہنچ کر احتجاج کریں گے ۔صوبہ خیبر پختون خواہ کے خلاف اور صوبہ ہزارہ کے قیام کے حق میں مانسہر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں ۔گڑھی حبیب اللہ کے مقام پر مختلف طلبہ تنظیموں کا احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے شاہراہ کشمیر بلاک کردی ہے۔
....
/110