عراق میں نیشنل الائنس کے رکن مقداد البغدادی نے عراق اور موصل میں ہونے والے دہشتگردانہ واقعات کی مذمت کرتےہوئے کہاکہ بعض عرب ممالک عراق میں دہشتگردوں کی حمایت کررہےہیں۔ یادرہے گذشتہ روزبغداد میں ہوئے دہشتگردانہ بم دھماکوں میں چالیس سے زائد افراد جاں بحق اور دوسوزخمی ہوئےہیں۔
عراق میں نیشنل الائنس نے کہا ہے کہ بعض عرب ملکوں کی جانب سے دہشتگردوں کی مالی، عسکری اور تشہیراتی حمایت سے عراق میں آزادی اور جمہوریت حاصل کرنے کے ھدف کے لئے عوامی تحریک نہيں رکے گي۔
ادھر پارلیمنٹ کے ایک رکن عبدالہادی الحسانی نے کہا ہے دہشتگرد گرد عوام کاقتل عام کرکے عراق میں جمہوریت کی بحالی کےعمل کو روکنا چاہتےہیں اور اس بات سے خوف زدہ ہیں کہ کہیں عراق علاقے میں جمہوریت اور آزادی کا نمونہ، نہ بن جائے ۔
......
/152