16 جون 2010 - 19:30

عالم اسلام بیداری کا ثبوت دے اور صہیونی سازشوں کیخلاف متحد ہوکر اپنا ردعمل ظاہر کرے۔

مسئلہ فلسطین ڈیڑھ ارب مسلمانوں کا مسئلہ ہے، عالم اسلام بیداری کا ثبوت دے اور صہیونی سازشوں کیخلاف متحد ہوکر اپنا ردعمل ظاہر کرے۔ ان خیالات کا اظہار جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی نے اپنے مذمتی بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج امت مسلمہ کو مل کر ان صہیونیوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ غاصب صہیونی حکومت کی جارحیت اور شرپسندانہ اقدام کی جس قدر مذمت کی جائے کم ہے۔ امریکی ایماء پر غاصب اسرائیلی حکومت نے مسجد اقصیٰ (قبلہ اول) کے گرد سرنگیں کھودنا شروع کردی ہیں اور مسجد شہید کرکے ہیکل سلیمانی کی تعمیر کا منصوبہ بنایا جارہا ہے جس پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو سراپا احتجاج بن جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم حکمرانوں کی خاموشی انتہائی شرمناک فعل ہے، مسلم حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ مسجد اقصیٰ کا دفاع کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

علامہ عباس کمیلی نے کہا کہ پاکستان کے غیور عوام مسجد اقصیٰ کی صہیونی فوجیوں کے ہاتھوں ہونے والی بے حرمتی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور مسجد اقصیٰ کے دفاع کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، افغانستان اور عراق میں بدامنی سازش کا حصہ ہے۔ آج امت مسلمہ کو مل کر ان صہیونیوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

.......

/152