16 جون 2010 - 19:30

مقامی پولیس نے حال ہی میں اغوا ہونے والے۶ پارا چناری شیعہ ٹرک ڈرائیوروں کی لاشیں ٹل شہر کے قریب سے برآمد کی ہیں

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا کی رپورٹ کے مطابق شیعہ ٹرک ڈرائیوروں کی لاشوں جن کو گولیاں مار کر شہید کیاگیاہے کو کرم ایجنسی کے قریب ٹل کے مقام سے برآمد کر لیا ہے ۔مقامی پولیس کے اہلکار عبدالرحمٰن کا کہنا ہے شہید ہونے والے شیعہ ٹرک ڈرائیوروں کی جیب سے خط ملا ہے ، جس میں لکھا گیا ہے کہ اگر کسی نے پارہ چنار کی شیعہ آبادی کو غذائی اجناس پہچانے کی کوشش کی تو اس کا انجام بھی ایسا ہی کیا جائے گا۔پولیس انتظامیہ نے واقعہ کی تصدیق تو کر دی ہے مگرواقعہ میں ملوث طالبان دہشت گردوں کے نام لینے سے گریزاں ہے جبکہ مقامی زرائع کا کہنا ہے کے 2007 سے لے کر ا بتک تقریبا ۸۶۶سے زائد شیعہ مومنین طالبان دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہوچکے ہیں جبکہ سابق فوجی آمر جنرل ضیاء الحق کے دور حکومت سے جاری فرقہ وارانہ دہشت گردی کے سبب ہزاروں شیعہ اپنی جانے گنواں چکے ہیں

کرم ایجنسی پاکستان کا ایک قبائلی علاقہ ہے اس میں رہائش پذیر۵ لاکھ سے زائد شیعہ آبادی گزشتہ ۳ سال سے طالبان دہشت گردوں کے ہاتھوں اپنے علاقوں میں محصور ہیں اور ان کی دہشت گردی کا شکار بن رہے ہیں جس کا سبب حکومت اور پاکستان آرمی کی جانب سے طالبان دہشت گردوں کے خلاف کرم ایجنسی میں کوئی موثر آپریشن نہ ہونا ہے

ان افراد کو بظاہر سرکاری حفاظت میں آمدو رفت کرنے والے قافلے سے اغواء کیا گیا تھا۔جبکہ اس قسم کے واقعات اس سے پہلے بھی دہراۓ جا چکے ہیں لیکن اس کے باوجود حکومت نے دہشت گردوں اور انتظامیہ میں شامل متعصب افراد کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی

.......

152/