اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عالمی کساد بازاری کی وجہ سے سال 2008ءکے بعد مالیاتی اداروں میں شدید بحران کی وجہ سے امریکہ میں سینکڑوں بینکوں کو تالے لگ گئے ہیں۔ گزشتہ فیڈرل ڈیپازٹ انشورنس کارپوریشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق عالمی کساد بازاری کی وجہ سے امریکہ میں مالیاتی اور تجارتی اداروں میں شدید مندی کا رجحان پایا جاتا ہے۔
رواں سال کے پہلے تین ماہ جنوری سے مارچ تک امریکہ میں مزید 41 بینک بند ہوگئے جن میں یونٹی نیشنل بینک آف کارٹر سوائل جیسے بڑے بینک بھی شامل ہیں۔ امریکہ میں مالیاتی اور تجارتی اداروں کی بندش کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد روزگار سے محروم ہو گئی اور بے روزگاری کی شرح دس فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔
......
152/