7 جون 2026 - 16:52
پاکستان کا خصوصی خط رہبرِ انقلاب تک پہنچانے کے لیے ایرانی وزیر خارجہ کے حوالے

تہران میں محسن نقوی اور عباس عراقچی کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلۂ خیال

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات کی اور پاکستان کی جانب سے رہبرِ انقلاب اسلامی کے نام خصوصی خط ان کے حوالے کیا۔

رپورٹ کے مطابق، ایران کے سرکاری دورے پر موجود محسن نقوی نے اتوار کے روز سید عباس عراقچی کے ساتھ ملاقات اور بات چیت کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران پاکستان کی جانب سے رہبرِ انقلاب اسلامی کے نام خصوصی پیغام اور خط ایرانی وزیر خارجہ کے سپرد کیا گیا تاکہ اسے متعلقہ حکام تک پہنچایا جا سکے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha