اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے قبائلی علاقہ مہمند ایجنسی میں شدت پسند کمانڈر چھوٹا عثمان سمیت 7 شدت پسند گرفتار کرلیے گئےہیں۔ ذرائع کے مطابق شدت پسند کمانڈر چھوٹا عثمان کا تعلق مہمند ایجنسی کی تحصیل پنڈیالی سے ہے اور وہ سیکیورٹی فورسز پر کئی حملوں میں بھی ملوث رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق ساتوں شدت پسندوں کی گرفتاری سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جاری سرچ آپریشن کے دوران کی گئی ہے۔
.......
152/