اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، کویتی عالمِ دین اور سماجی کارکن حجت الاسلام والمسلمین محمد الحسن الحسینی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ امریکہ کب تک کویت کی حاکمیت پامال کرتا اور اس کے عوام کی سلامتی کو خطرے میں ڈالتا رہے گا؟
انہوں نے کہا کہ امریکہ اگر کویت میں موجود اپنے فوجی اڈوں کو ہمسایہ ممالک کے خلاف کسی بھی جارحیت کے لیے استعمال کرتا ہے تو اس سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔
الحسینی نے مزید کہا کہ صہیونی رژیم کی حمایت میں جاری ظالمانہ جنگ کے تناظر میں امریکی اقدامات ممالک اور اقوام کے درمیان تعلقات کو خراب اور اختلافات کو مزید گہرا کر رہے ہیں، جس کے نتیجے میں مستقبل میں زیادہ سنگین خطرات جنم لے سکتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ