پکڑے جانے والے مبینہ دہشت گردوں سے دو خوکش جیکٹس،5دستی بم،اور تین پستول برآمدہوئے۔ مبینہ دہشت گردوں میں قاری عبدالجلیل محسود اور قاری شاکر اللہ شامل ہیں۔ پاکستان کے انٹیلی جنس ذرائع نے مزید بتایا کہ دونوں مبینہ دہشت گرد جنوبی پنجاب کے رہائشی ہیں اور اور عبدالمنان معاویہ گروپ سے تعلق رکھتے ہیں، مبینہ دہشت گردوں کا ٹارگٹ خودکش حملوں کے خلاف فتویٰ دینے والے علما کرام تھے۔ادہر ایک معرف سماجی ادارے انصار برنی ٹرسٹ انٹرنیشنل کے وائس چیئرمین صارم برنی نے کہا کہ اسلام کے نام پر دہشت گردی اور خودکش حملوں کے نام پر پوری دنیا میں جو پاکستان کے وقار کو خراب کیا جارہا ہے اسے بند کیا جائے اور ان شرپسند عناصر کی اصل جڑوں تک پہنچ کر ان کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ ادہرپاکستان کے وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے کابینہ کوبریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پنجابی طالبان،تحریک طالبان کی مدد کر کے اسے مضبوط کر رہے ہیں ۔ وزیر داخلہ رحمان ملک نے ملک میں امن و امان کی صورت حال اور انسداد دہشت گردی پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ القاعدہ اور تحریک طالبان پاکستان کو کمزور کر رہے ہیں۔ ..................
/110