اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اس کتاب میں مختلف مکاتب و ادیان میں تصور کائنات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ توحیدی تصور کائنات کی وضاحت کی گئی ہے۔110 صفحات پر مشتمل، اس کتاب کی نئی ایڈیشن کی 1500 نسخے حال ہی میں شائع ہوگئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ماسکو کے ادارہ مطالعات اسلامی نے اب تک شہید مطہری کی 9 کتابیں روسی زبان میں شائع کی ہیں جن میں "انسان کامل"، "اسلام اور ایران کی دوطرفہ خدمات"، "مسئلہ حجاب" ، "وحی و نبوت"، "انسان قرآن میں"، "انسان اور ایمان"، "امام علی علیہ السلام کا جاذبہ اور دافعہ"، "اسلام میں عورت کی حقوق کا نظام" اور "توحیدی تصور کائنات" بھی شامل ہیں" .ماسکو کا ادارہ مطالعات اسلامی عالمی اہل بیت (ع) کی بین الاقوامی امور کی معاونت سے منسلک ہے۔........../110
17 مئی 2010 - 19:30
News ID: 181748
روسی زبان میں استاد شہید مطہری کی کتب کا زبردست خیر مقدم ہونے کے پیش نظر شہید مطہری کی کتاب "توحیدی تصور کائنات" کی نئی ایڈیشن ماسکو کے ادارہ مطالعات اسلامی کے تعاون سے ایستوک پبلکیشنز سے شائع ہوگئی ہے۔