خاکے بنانے والے لارس کو قتل کرنے کے الزام میں آئرلینڈ میں ایک امریکی خاتون سمیت 7 افراد کو حراست میں لیاگیاتھا ۔
گرفتار ہونے والوں میں 31 سالہ خاتون جیمی پالین امریکی شہر کولوراڈو میں میڈیکل اسسٹنٹ کے طور پر کام کرتی تھیں، وہ حال ہی میں نیویارک منتقل ہوئیں۔ اس سے پہلے 46 سالہ کولین لاروز کو بھی سویڈش کارٹونسٹ کو قتل کرنے کے منصوبے کے الزام میں امریکہ سے گرفتار کیا جا چکا ہے۔ کولین پر جین جہاد کے نام سے کارٹونسٹ کو قتل کرنے کیلئے انٹرنیٹ پر لوگ بھرتی کرنے کا الزام ہے۔ آئرلینڈ کی پولیس نے توہین رسالت کے مرتکب سویڈش کارٹونسٹ کو قتل کرنے کی سازش میں گرفتار 7 میں سے 3 مسلمانوں کو اب کردیا ہے۔
آئرش پولیس نے تینوں مسلمانوں کو تین دن تفتیش کے بعد بغیر کوئی فرد جرم عائد کئے چھوڑ دیا۔ گرفتار کئے جانے والوں کا تعلق امریکہ‘ کروشیا‘ فلسطین‘ لیبیا اور الجیریا سے بتایا جاتا ہے جبکہ تین مرد اور ایک خاتون اب بھی پولیس حراست میں ہیں جن سے پوچھ گچھ جاری ہے۔آئرش پولیس نے تصدیق کی ہے کہ تین دن کی تحقیقات کے بعد ایک مسلمان خاتون سمیت تین افراد کو رہاکردیاہے۔گرفتار کئے گئے افراد میں لیبیا کا ایک جوڑا بھی شامل ہے
152/