17 مئی 2010 - 19:30

علاقہ مکینوں سے کچھ لوگوں نے گھر خریدنے کی کوشش کی انکار پر دھمکیاں

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں نۓ امریکی قونصل خانے کی تعمیر کا کام زور شور سے جاری ہے،جس کے لۓ اس کے اطراف کے گھر جو کہ سینکڑوں کی تعداد میں ہیں کو مسمار کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے اور اس پر عمل بھی شروع ہو چکا ہے۔

ایک نجی ٹی وی کے مطابق امریکی قونصل خانے کے لۓ تیار کردہ سیکیورٹی پلان میں سلطان آباد کی آبادی مسمار کرنے کا پلان بنایا گیا ہے۔
اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کے ترجمان رچرڈ سنوذر نے اس بات کی تصدیق کی کہ سیکیورٹی پلان شہری حکومت نے تیار کیا ہے اور مزید یہ کہ اطراف کی سڑکیں بھی عوام کے لۓ بند کی جاسکتی ہیں۔علاقہ کے مکینوں نے چیف جسٹس سے اس مورد پر از خود نوٹس لینے کی درخواست کی ہے

152/