اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرنے کہا ہے کہ ملت ایران اس بات کی اجازت نہيں دے گی کہ فاسق حکومتیں خلیج فارس کی سلامتی کونقصان پہنچائيں ۔صدرجناب احمدی نژاد نے آج ایران کے جنوبی شہر بندرعباس میں ایک بہت بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران خلیج فارس کی عرب حکومتوں سے کہا کہ وہ ہوشیا ری کا دامن اپنے ہاتھ سے نہ جانے دیں
انھوں نے کہا کہ علاقے کے ممالک اپنی سیکورٹی کوخود یقینی بنانے کی توانائی رکھتے ہيں صدراحمدی نژاد نے کہا کہ علاقے کے عوام بڑی طاقتوں کوعلاقے میں آشوب بپا کرنے کی ہرگزاجازت نہيں ديں گے صدراحمدی نژاد نے افغانستان میں قابض قوتوں کی گذشتہ نوبرسوں سے غاصبانہ موجود گی کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ غاصب حکومتوں نے افغانستان میں دہشت گردی کا مقابلہ اورڈیموکریسی قائم کرنے کے بہانے اس ملک پرحملہ کیا تھا
انھوں نے سوال کیا کہ کیا آج افغانستان میں ڈیموکریسی وامن قائم ہوگیاہے اوردہشت گردوں کا صفایا ہوچکا ہے ؟صدرجناب احمدی نژاد نے پاکستان افغانستان اورخلیج فارس کے ملکوں سے کہا کہ وہ ہوشیاری سے کام لیں اوران سب کویہ معلوم ہونا چاہئے کہ قابض قوتيں علاقے کی قوموں کی خد مت کے لئے نہيں آتیں صدراحمدی نژاد نے استکباری طاقتوں کوخطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں ان کی موجودگی غیرقانونی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ اگربڑی طاقتیں یہ سمجھ رہی ہيں کہ علاقے میں لشکرکشی کرکے عراق اورخلیج فارس کے تیل کے ذخائر پرمسلط ہوجائيں گی تویہ ان کی بھول ہے کیونکہ علاقے کے عوام اورہمارے جوان خلیج فارس کے علاقے کے ذخائر سے بڑی طاقتوں کا ہاتھ قلم کردیں گے
صدرجناب احمدی نژاد نے صہیونی حکومت کے وحشیانہ مظالم کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا کے لوگ جس حکومت سے سب سے زیادہ نفرت کرتے ہيں وہ صہیونی حکومت ہے انھوں نے کہاکہ صہیونی حکومت کے دن گنے جاچکے ہيں صدرجناب احمدی نژاد نے کہا کہ آج صہیونی حکومت کے حامی ممالک بھی اس شش وپنج میں مبتلا ہوچکے ہيں کہ آیا منحوس غاصب صہیونی حکومت کے لئے رقم خرچ کرنی چاہئے یا نہیں ؟
152/