17 مئی 2010 - 19:30

امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے کہا مقبوضہ فلسطین کے دورے پر کہا کہ وہ ایک صہیونی ہیں۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق امریکی نائب صدر جو بائیڈن ـ جو مقبوضہ فلسطین کے دورے پر ہیں ـ نے صہیونی تفکر کے بانی تھیوڈور ہرٹزل (Theodor Hertzel) کی قبر پر حاضری دے کر کہا: "صہیونی بننے کے لئے یہودی ہونا ضروری نہیں ہے اور میں اپنے آپ کو ایک صہیونی سمجھتا ہوں"۔

1

تھیوڈور ہرٹزل ایک لادین شخص تھا جس نے صہیونیت کی بنیادی رکھی اور تورات کو بگاڑ کر صہیونی پروٹوکول تیار کیا جو نسل پرستی اور یہودیت کی برتری کی دستاویز ہے۔ اسے فادر آف زایونزم (Father of Zionism) بھی کہا جاتا ہے۔

صہیونی ذرائع نے جوبائیڈن کے حوالے سے لکھا: "میں ایسے خاندان میں پلا بڑھا ہوں جو یہودیوں کے لئے ایک ریاست کی تشکیل کو ان کا حقِ مُسَلَّم سمجھتا تھا"۔ان ذرائع کے مطابق، بائیڈن نے کہا: میں صہیونیت کے بانی "تھیوڈور ہرٹزل" کے لئے احترام کا قائل ہوں۔بائیڈن نے کہا: میں اپنی زندگی میں نے متعدد بار اسرائیل کے لئے امداد جمع کرنے کی مہم میں حصہ لیا ہے۔جوبائیڈن نے اس سے قبل بھی کئی بار اعتراف کیا ہے کہ وہ ایک صہیونی ہیں اور صہیونی ریاست کو امریکہ سے الگ نہیں سمجھتے۔......../110