17 مئی 2010 - 19:30

نائجیرین حکومت نے ملک کی وسطی ریاست میں عیسائی مسلم فسادات کے نتیجے میں500 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے صورتِ حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق وسطی ریاسست پلیچو کے کمشنر اطلاعات گریگری یَن لانگ نے تصدیق کی ہے کہ تین دیہاتوں میں فسادات کے نتیجے میں 500 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ان کا کہناہے کہ ہلاک ہونے والوں میں سے سینکڑوں افراد کی اجتماعی تدفین کردی گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق، ریاست پلیچو کے شہر جوز سے کچھ فاصلے پر واقع دیہاتوں پر رات گئے ایک ساتھ حملے کیے گئے۔حملہ آوروں نے پہلے فائرنگ کی تاکہ لوگ خوف و ہراس سے گھروں سے باہر نکل آئیں۔اس کے بعد انہوں نے ، خنجر، تلواراور کلہاڑیوں سے حملے کیے۔ قائم مقام صدر گڈلک جوناتھن نے وسطی نائجیریا میں سکیورٹی فورسز کو الرٹ کر دیا ہے۔

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے صورتِ حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے

152/