اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق نجف اشرف میں امیرالمومنین حضرت علی (ع) کے حرم مطہر کے نزدیک زائرین کی دوبسوں کے پاس ہونےوالے کاربم دھماکے میں سینتیس ایرانی زائرین سمیت چون افراد زخمی بھی ہوئےہیں۔مقامی افراد کے مطابق حرم حضرت امیر المومنین (ع )سے ۵۰۰ میٹر کے فاصلے پر یہ دھماکہ ہوا.
اسی طرح جمعہ کی رات میں نامعلوم مسلح افراد نے شمالی عراق میں واقع جنوبی کرکوک میں عام شہریوں پر اندھادھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں کم ازکم سات شہری زخمی ہوگئے۔کل حلہ کے مضافات میں بھی ایک انتخابی حلقے میں ہونےوالے بم دھماکےمیں ایک عراقی بچہ ہلاک ہوگیا۔
واضح رہے کہ غاصب فوجی تکفیریوں اورکالعدم بعث پارٹی کے عناصرکو دہشتگردانہ کاروائیوں کےلئے استعمال کرتےہیں اوراس طرح پارلمیانی انتخابات میں وسیع پیمانےپرعوام کی شرکت کوروکناچاہتے ہیں۔عراق کے پارلیمانی انتخابات اتوار کو ہورہےہیں۔اور غیر ملکی طاقتیں (امریکہ،اسرائیل،سعودی عرب و دیگر)عراق میں بد امنی پھیلانے کے لئے سر گرم عمل ہیں
/152