اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق سیکریٹری جنرل اور ان کے ہمراہ جانے والے وفد کے اراکین نے استقبالیہ میں شرکت کرنے کے بعد "شہریار ثقافتی مرکز" میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی. اس تقریب میں باکو کے دیندار عوام میں سے ایک ہزار افراد شریک تھے جبکہ باکو میں مقیم ایرانی شہریوں کی کثیر تعداد نے بھی اس میں شرکت کی تھی. تقریب آیات قرآنی کی تلاوت سے شروع ہوئی اور اس کے بعد مدح سرائی کے گروپوں منجملہ: کوثر، اہل بیت (ع)، اور نور، نے مدح خوانی کی اور جناب حاج فرشاد خندانی نے میلاد کے حوالے سے اشعار پڑھے اور مداحی کی. اس تقریب میں سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی، حجۃالاسلام والمسلمین محمدحسن اختری نے اسلام، رسول خدا (ص) کے اخلاق و خصوصیات اور اہل تشیع کے اتحاد و ہمفکری کی روشوں پر روشنی ڈالی. حاضرین نے نماز جماعت حجۃالاسلام والمسلمین محمدحسن اختری کی امامت میں ادا کی.قابل ذکر ہے کہ آذربائیجان کی جامعات کے استاد الہیات، جناب "میر جعفر ایوب زادہ" نے سیکریٹری جنرل کی تقریر کا براہ راست آذری زبان میں ترجمہ کیا. ......................عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی نیوز سروس....................../110
17 مئی 2010 - 19:30
News ID: 180704
عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کے سیکریٹری جنرل پیروان اہل بیت (ع) کو درپیش مسائل کا جائزہ لینے کی غرض سے آذربائیجان کے دورے پر گئے ہیں. دارالحکومت باکو میں تعینات نمائندہ ولی فقیہ نے ان کا استقبال کیا.