ارنا کی رپورٹ کےمطابق علاء الدین بروجردی نے آئی اے ای اے کے سربراہ یوکیاآمانو کی حالیہ رپورٹ کی جانب اشارہ کرتےہوئے کہاکہ اس رپورٹ سے آمانو کی ناتجربہ کاری اورآئی اے ای اے کے ساتھ ایران کے بھرپورتعاون سےان کی لاعلمی کا پتہ چلتاہے۔بروجردی نے مزید کہاکہ ایران نے تمام مرحلوں میں آئی اے ای اے کےساتھ ضروری تعاون کیاہےاورہم اس کےآئین کے مطابق عمل کررہے ہیں۔
17 مئی 2010 - 19:30
News ID: 180492
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں خارجہ پالیسی اورقومی سلامتی کمیشن کے سربراہ نےایران کے ایٹمی پروگرام کے بارےمیں آئی اے ای اے کی حالیہ رپورٹ کواس ادارے کےساتھ ایران کے وسیع تعاون سےلاعلمی کی علامت قراردیا۔