17 مئی 2010 - 19:30

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے صہیونی ریاست کے خلاف امت اسلامی کے اتحاد کی ضرورت پرزوردیاہے ۔

 سید حسن نصراللہ نے عید میلاد النبی اور ہفتہ وحدت کی مناسبت سے منعقدہ جشن میں فلسطین پرصیہونی قبضے کو تاریخ اسلام کا سیاہ ترین دورقراردیا۔ انہوں نے کہا کہ حرم ابراہیمی اور مسجد بلال محض بیان بازی اور مذمت سے واپس نہيں ملیں گي بلکہ اسکے لئے مسلمانوں کو صہیونی ریاست کے خلاف متحدہونا پڑے گا۔ سید حسن نصراللہ نے لبنان میں اختلاف ڈالنے اور اس کے نتیجے میں حزب اللہ کو کمزورکرنےکی غرض سے صہیونی ریاست کی نفسیاتی جنگ کے بارےمیں کہا کہ ہم جنگ پسند نہیں ہیں لیکن جب تک صہیونی ریاست ہمیں دھمکیاں دیتی رہے گی ہم ڈٹ کراس کا مقابلہ کریں کرتے رہيں گے۔