17 مئی 2010 - 19:30

پاکستان کےوفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے طالبان اور القاعدہ شدت پسندوں سے قریبی روابط ہیں اور فیصل آباد کے واقعات میں بھی سپاہ صحابہ ملوث ہے۔

پاکستان کےوفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے ماضی میں طالبان اور القاعدہ شدت پسندوں سے روابط رہے ہیں جبکہ فیصل آباد کے واقعات میں بھی سپاہ صحابہ کےملوث ہونے کے خدشات ہیں۔

 تعلق ثابت ہونے پر ان کے خلاف   سخت کارروائی کی جائے گی ۔ رحمن ملک نےکہا کہ چند شرپسند عناصر ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں مگر ان کے عزائم کامیاب نہیں ہونے دیئے جائیں گے۔ رحمان ملک نے کہا کہ جو شر پسند پکڑے گئے ہیں ان سے تفتیش میں یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ ان کو کس کا مالی تعاون اور پشت پناہی حاصل ہے۔وزیر داخلہ نے بتایا کہ انہوں نے علما کے ساتھ ملاقات کرکے علما کو لڑانے کی سازش ناکام بنادی ہے۔