17 مئی 2010 - 19:30

حجت الاسلام ڈاکٹر رحیمی صادق نے گزشتہ روز نماز جمعہ کے خطبوں ہفتہ وحدت اور پیغمبر اسلامص) امام جعفرصادق(ع) کی میلاد کی مناسبت سے مسلمانوں کو مبارک باد پیش کی۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام ڈاکٹر رحیمی صادق نے کہا کہ تفرقہ ہر معاشرے کی نابودی کا باعث ہے اور اسلامی تعلیمات میں وحدت کے متعلق بہت زیادہ تاکید موجود ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں وحدت کی زیادہ سے زیادہ ضرورت ہے تاکہ دشمن اسلامی جمہوریہ ایران کے نظام کو نقصان نہ پہنچا سکے۔انہوںنے کہا کہ گزشتہ ۹ ماہ کے دوران دشمن نے ملت ایران کے درمیان افتراق و انتشار ایجاد کرنے کی بہت کوشش کی , دہشت گرد عبدالمالک ریگی کی گرفتاری کو اسلامی جمہوریہ ایران سیکورٹی اینجینیئر کی بہت بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔شہر فسا کے امام جمعہ نے کہا دشمن ملت ایران کے درمیان اختلافات ایجاد کرنے کے لئے ہر ممکن کوششیں کر رہا ہے۔ایسے حالات میں ہمیں ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

152/