اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق دبئی پولیس کے سربراہ ضاحی خلفان نے فلسطینی رہنما المبحوح کے قتل کے بارے میں اپنے تازہ ترین بیانات میں کہا ہے کہ المبحوح کے قتل میں ملوث تمام افراد مقبوضہ فلسطین میں ہیں۔
اس نے کہا کہ مرکزی بینک ان افراد کے بارے میں تحقیق کر رہاہے جنھیں کریڈٹ کارڈ صادر کئے ہیں ضاحی خلفان نے کہا کہ مبحوح کے قتل میں ملوث افراد نے کریڈٹ کارڈ کے ذریعہ ہوٹل اور دیگر سفری اخراجات ادا کئے ہیں اس نے کہا کہ مبحوح کےقاتلوں نے بیہوش کرنے والی دوا کا استعمال کرکے اسے قتل کیا ہے۔ انھون نے کہا کہ المبحوح کے قتل میں ملوث تمام افارد اسرائیل میں ہیں جو اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ساتھ تعاون کرتے ہین فلسطینی تنظیم حماس کے اعلی رہنما محمود عبد الروؤف کو 20 جنوری میں دبئی میں موساد کے ایجنٹوں نے قتل کردیا تھا ۔
/152