اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق یہ تینوں بدنام دہشت گرد ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ مومنین پر خودکش حملوں کے ماسٹر مائینڈ تصور کیے جاتے تھے اس کے علاوہ بھکر میں رشید نوانی پر ہونے والے خود کش حملوں میں بھی یہی گروپ ملوث تھا۔
سکیورٹی فورسز درہ آدم خیل اور کوہاٹ ایف آر میں "بہار کی صفائی" کے نام سے آپریشن کر رہی ہیں۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ ماما روفا، کرنل طوفان اور عظیم معاویہ کی ہلاکت کے بعد دہشت گردوں کا بڑا نیٹ ورک اگرچہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکا ہے لیکن پھر بھی ابھی بھی بعض ایسے عناصر موجود ہیں جو دوبارہ نیٹ ورک تشکیل دے سکتے ہیں۔
مقامی لوگوں کا عرصے سے مطالبہ رہا ہے کہ امن قائم کرنے کے لئے کالعدم تنظیم کے سر پرست خلیفہ عبدالقیوم کو بھی گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے تا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں حقیقی امن کا قیام ممکن ہو سکے۔
152/