17 مئی 2010 - 19:30

ٹوریوں کا دعویٰ ہے کہ 2007ء کے بعد خوراک کی کمی سے 47 ہزار 8 سو افراد ہلاک ہوئے۔ شیڈو وزیر صحت سٹیفن اوبرائن کے مطابق یہ بے حد دہشت ناک بات ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں مریض خوراک نہ ملنے کی وجہ سے مر رہے ہیں لیکن حکومت کو ان کی پروا نہیں

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ٹوریوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انگلستان کے ہسپتالوں میں کم از کم 50 ہزار مریض خوراک کی کمی کی وجہ سے ہلاک ہوسکتے ہیں۔ سرکاری رپورٹ کے مطابق یہ مریض ہسپتال میں داخل ہونے سے پہلے ہی خوراک کی کمی کا شکار ہوتے ہیں۔

 امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں میں مریضوں کو مناسب خوراک نہیں ملتی اور حکومت کو مسئلے کی شدت کا احساس نہیں ہے۔ مڈسٹیفورڈ شائر این ایچ ایس فاوٴنڈیشن کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہسپتالوں میں بہت سے مریضوں کو بغیر خوراک اور پانی کے چھوڑ دیا جاتا ہے۔ 50 فیصد خاندانوں کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں میں خوراک اور مشروبات حاصل کرنے میں سخت مسائل کا سامنا ہے۔

نیوٹریشن ایکشن پلان ڈیلیوری بورڈ نے کہا کہ 2007ء میں انگلستان کے ہسپتالوں میں 239 مریض خوراک کی کمی سے ہلاک ہوئے۔ ایک اور رپورٹ کے مطابق 1997ء کے بعد ہسپتالوں اور کیئر ہومز میں خوراک کی کمی سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2656 تھی۔ دوسری جانب ٹوریوں کا دعویٰ ہے کہ 2007ء کے بعد خوراک کی کمی سے 47 ہزار 8 سو افراد ہلاک ہوئے۔ شیڈو وزیر صحت سٹیفن اوبرائن کے مطابق یہ بے حد دہشت ناک بات ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں مریض خوراک نہ ملنے کی وجہ سے مر رہے ہیں لیکن حکومت کو ان کی پروا نہیں.

 /152