اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق مغربی افریقی ملک مالی کے شمال مغربی شہرٹمبکٹوکی ایک تاریخی مسجد میں جمعہ کو بھگدڑ سے 24افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ۔
بھگدڑکے وقت عید میلاد النبی کے موقع پر ہزاروں کی تعداد میں لوگ مسجد میں موجود تھے۔ جاں بحق ہونے والوں کی میتیں اسپتال کے مردہ خانے پہنچا دی گئی ہیں۔بھگدڑ تنگ جگہ پر زیادہ لوگوں کے جمع ہوجانے کی وجہ سے پھیلی.
واضح رہے کہ 14ویں صدی کی اس مسجد میں تعمیر ومرمت کاکام جاری تھا۔سرکاری حکام نے بتایا کہ ہم نے حادثہ کے بعد فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کردی تھی اور بہت سارے زخمیوں کی مدد کی۔
152/