6 اپریل 2026 - 15:54
مآخذ: ابنا
امریکی کانگریس رکن کی شریف یونیورسٹی پر حملے کی مذمت، ٹرمپ کو عالمی خطرہ قرار دیا

امریکہ کی کانگریس کی رکن یاسمین انصاری نے ایران کی معروف شریف یونیورسٹی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے  امریکی صدر کو عالمی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،امریکہ کی کانگریس کی رکن یاسمین انصاری نے ایران کی معروف شریف یونیورسٹی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے  امریکی صدر کو عالمی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

اپنے بیان میں انصاری نے امریکی آئین کی 25ویں ترمیم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ترمیم کسی وجہ سے موجود ہے، اور موجودہ حالات میں اس کا استعمال ضروری ہو سکتا ہے۔ انہوں نے صدر کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں قومی اور عالمی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا۔

انہوں نے ایک اور پیغام میں شریف یونیورسٹی پر حملے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ ایران کا “MIT” سمجھا جاتا ہے، جہاں سے فارغ التحصیل ہونے والے متعدد انجینئرز نے عالمی سطح پر، خصوصاً ٹیکنالوجی کے شعبے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

انصاری نے سوال اٹھایا کہ آخر کیوں ایک ایسے شہر میں واقع یونیورسٹی کو نشانہ بنایا گیا جہاں لاکھوں افراد رہتے ہیں، اور اس اقدام کو غیر ذمہ دارانہ اور خطرناک قرار دیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha