اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرداخلہ مصطفی محمدنجارنے صحافیوں سے گفتگوکرتےہوئےکہاکہ ریگی کوبیرون ملک اس وقت گرفتارکیاگیاجب وہ نئی تخریبی کاروائی کی تیاری کرر ہا تھا ۔اسلامی جمہوریہ کے وزیرداخلہ مصطفی محمدنجار نےکہاہے کہ دہشتگردگروہ کے سرغنہ ریگی کی گرفتاری علاقے پر ایران کے انٹلیجنس اورسیکورٹی تسلط کاثبوت ہے۔
مصطفی محمدنجار نے بیرجند میں صحافیوں سے ریگی کی گرفتاری کی تفصیلات بیان کرتےہوئے کہاکہ عبدالمالک ریگی جودوسرےممالک کےمقاصد پورےکررہاتھا ایرانی فورسز کےہاتھوں ملک سے باہر ایک مناسب وقت پر گرفتار کرکے ملک لایاجاچکاہے۔۔ جبکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے جنوب مشرقی شہر زاہدان کے ایڈوکیٹ جنرل محمدمرضيہ نےفارس نیوزایجنسی کورپورٹ دیتے ہوئے کہاکہ اس دہشتگرد کوآج صبح ہونےوالی کاروائي میں گرفتارکیاگیا۔انھوں نےمزیدکہاکہ ریگی کوایک طویل مدت کاروائي کے بعد گرفتارکیاگیاہے اوروہ اس وقت ایران میں ہے ۔
دہشتگرد گروہ جنداللہ نے ایران میں متعدد دہشتگردانہ کاروائیاں، مسلح ڈکیتی ، اغوا،تخریبی کاروائياں اوربم دھماکےکئے ہيں۔اس دہشتگرد گروہ نے بارہا عام شہریوں ، سرکاری حکام اورایران کے عسکری حکام کو نشانہ بنایاہے۔جنداللہ نے اٹھارہ اکتوبرکو جنوب مشرقی ایران میں واقع صوبہ سیستان وبلوچستان کے پیشین میں دہشتگردانہ کاروائی کرکے سپاہ پاسداران انقلاب کے پندرہ کمانڈروں اورکئی قبائل کےسرداروں سمیت چالیس سےزيادہ افراد کوشہید کردیاتھا۔
امریکہ کے اے بی سی ٹی وی چینل نے سن دوہزارسات میں پاکستان اورامریکہ کے خفیہ ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی تھی کہ اس گروہ کو ایران کوغیرمستحکم کرنےکےلئے تیارکیا گياہے۔امریکی صحافی سائمن ھیرش نےجولائی دوہزارآٹھ میں ایک رپورٹ میں انکشاف کیاتھا کہ امریکی کانگریس کے اراکین نے صدربش کوايک خفیہ خط لکھ کر دہشتگرد گروہ جنداللہ کوچارسوملین ڈالر کی مالی وعسکری مدد دلوائی تھی ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے ایک سینئر رکن محمد دھقان نے کہا ہے کہ عبدالمالک ریگي کواس وقت گرفتا رکیا گیا جب وہ پاکستان سے بذریعہ طیارہ خلیج فارس کے کسی عرب ملک جارہا تھا ۔ محمد دھقان نے کہا کہ جس وقت طیارہ پاکستان سے کسی عرب ملک کے لئے پروازکے دوران خلیج فارس کی فضائی حدودمیں پہنچا ایران کے سیکورٹی اداروں کے حکم پراسے نیچے اترنے کوکہا گیا اورپھر طیارے کے نيچے اترنے کے بعد ريگی کو طیارے کے اندرسے گرفتار کیا گیا ۔ عبدالمالک ريگی کے ساتھ اس کے ایک دست راست کوبھی گرفتار کیا گیا ہے ۔عبدالمالک ريگی کی گرفتاری کی خبرسامنے آنے کے بعد ایران کے جنوب مشرقی صوبہ سیستان وبلوچستان کے عوام نے خاص طورپرخوشیان منائیں جہاں ریگی کے کارندے دہشت گردانہ کاروائیاں انجام دیتے تھے ۔ اس موقع پرزاہدان شہرکے شیعہ وسنی باشندوں کا کہنا ہے کہ ريگی کی گرفتاری سے شیعہ وسنی مسلمانوں کے درمیان اتحاد کواوربھی تقویت ملے گی
/152