17 مئی 2010 - 19:30

گلگت میں ائیر پورٹ کے نزدیک محلہ گنجینی میں واقع مسجد امام زین العابدین علیہ السلام میں آج یزیدی دہشت گردوں نے ایک گرنیڈ حملہ کر کے پانچ شیعہ مسلمانوں بشمول ایک سیکیوریٹی اہلکار کو زخمی کر دیاہے

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق دہشت گردی کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب نمازی مسجد میں نماز کی تیاریوں میں مصروف عمل تھے کہ اچانک یزیدی دہشت گردوںنے مسجد میں ایک گرنیڈ پھینکا جس کے نتیجہ میں پانچ نمازی بشمول ایک سیکیوریٹی اہلکار بھی شدیدزخمی ہوگئے ۔

  زخمیوں کوطبی امداد کے لئے فوری طور پر مقامی اسپتال میں پہنچایا گیا.جبکہ پولیس اور حساس اداروں نے گلگت میں سیکیوریٹی ہائی الرٹ کر دی ہے ۔واضح رہے کہ گلگت میں گذشتہ کئی برس سے شیعہ مسلمان اس قسم کی دہشت گردی کا شکار رہے ہیں جس کے نتیجہ میں کئی جید علمائے کرام سمیت جوانان ملت جعفریہ گلگت شہید و زخمی ہو چکے ہیں

یہ واقعہ سیکیورٹی اداروں کی نااہلی کو ظاہر کرتا ہے ہے،سیکیورٹی نافذ کرنے والے اداروں میں

 زیادہ تر مذھبی متعصب افراد شامل ہیں جس کی وجہ سے ایسے واقعات جنم لیتے ہیں۔

 152/