17 مئی 2010 - 19:30

حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے اپنی آخری تقریر میں لبنان پر صہیونی ریاست کے حملے کی دھمکی کے حوالے سے خبردار کیا تھا جس کے نتیجے میں غاصب صہیونی ریاست کے صدر "شمعون پیرز" نے اپنے موقف سے پسپائی اختیار کرتے ہوئے کہا: ہمارا لبنان کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں ہے"۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بیروت میں آخری تقریر کے دوران سید حسن نصراللہ کے انتباہ کے بعد غاصب صہیونی ریاست کے صدر شیمون پیرز نے لبنان کو جنگ کی دھمکی کے حوالے سے اپنے موقف سے واضح پسپائی اختیار کرتے ہوتے کہا: "اسرائیل کا لبنان کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں ہے۔"

یادرہے کہ صہیونی صدر کا موقف ایسے حال میں سامنے آیا کہ ابھی سید حسن نصراللہ کی تقریر کے چوبیس گھنٹے بھی نہیں گذرے تھے۔

سید حسن نصر اللہ نے دھمکی دی تھی کہ اگر اسرائیل بیروت کے ہوائی اڈے پر حملہ کرے تو وہ تل ابیب کے بن گوریون ائیرپورٹ کو مٹی کے ڈھیر میں تبدیل کردیں گے۔

دریں اثناء غاصب صہیونی ریاست کے جنگ طلب وزیر اعظم "ایہود بارک" نے بھی اپنا پرانا موقف تبدیل کرتے ہوئے کہا: "جنگ کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور مسائل کے حل کے لئے مذاکرات کی راہ پر گامزن رہنے کی ضرورت ہے!"۔

......................................

/110