17 اپریل 2010 - 19:30

كتاب «حقیقت؛ جیسی کہ یہ ہے (الحقیقةکماهی)» عالمی اہل بیت اسمبلی کی ثقافتی معاونت کی طرف سے شائع ہوگئی ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کی شورائے کتاب کے سیکریٹری جناب حجت‏الاسلام «عباس جعفری» نے مذکورہ کتاب کی اشاعت کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ کتاب کے کوائف کچھ یوں ہیں:

الف) کتاب کے کوائف:

نام: حقیقت؛ جیسی کہ یہ ہے  

مؤلف: استاد جعفر الہادى (خوشنویس)

مترجم: جناب محمّدمہدى رضائى

ناشر: ثقافتی معاونت ـ عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی

صفحات: 816

طبع: اوّل  

تعداد: 3000

تاریخ اشاعت: جنوری 2010 

موضوع: اسلام – شیعہ، كلام و عقائد

ب) فہرست موضوعات:

1) حرف اوّل (کتاب کی اہمیت کے بارے میں اسمبلی کی وضاحت)؛

2) اسلامی مذاہب کے پیروکاروں کے تعارفِ باہمی اور پرامن بقائے باہمی کی ضرورت؛

3) اعتقادی اور عملی فروع (شرعی احکام) کے شعبے میں جعفری اثناعشری مذہب کے اعتقادات کی فہرست؛

4) حضرت امام مہدی (عج) کے وجود اور آپ (عج) کے انتظار ظہور کے سلسلے میں مذہب جعفری کے اعتقادات؛

5) نماز، روزہ، حج، زكاة، خمس، جہاد، امر بالمعروف اور نہی عن المنكر پر مذہب جعفری کا یقین عملی؛

6) تولّی اور تبرّی (اللہ، رسول اللہ (ص) اور ائمۂ معصومین (ع) کے دوستوں سے دوستی اور ان کے دشمنوں سے دشمنی کے اظہار) پر مذہب شیعہ جعفری کا عملی اعتقاد؛

7) قرآن مجید اور رسول اللہ (ص) سے اخذ شدہ صحیح سنت کی بنیاد پر اثناعشری مکتب کے پیروکاروں کا عمل؛

8) میعادی ازدواج کے جواز اور صحت اور گناہان کبیرہ کے عنوان سے زنا، لواطت، ربا (سودخوری)، شراب نوشی، قتل نفس، جوّابازی، ذخیرہ اندوزی، غصب، تہمت، غیبت، دشنام طرازی، جھوٹ اور بہتان و افترا کی حرمت پر شیعیان اثنا عشری کا عملی اعتقاد؛

9) اخلاقی مكارم و فضائل کی اہمیت اور اور معنوی و اخلاقی خودسازی کے لئے کوشش اور معتبر شیعہ منابع میں وارد ہونے والی انسان ساز دعاؤں: جیسے دعائے كمیل، دعائے سمات، دعائے جوشن كبیر، دعائے مكارم الأخلاق، دعائے افتتاح و غیرہ کی طرف توجہ خاص؛

10) شیعیان اثناعشری کی طرف سے مدینہ منورہ، نجف اشرف، كربلائے معلی، كاظمین، سامرا، مشہد مقدس اور دیگر شہروں میں انبیائے الہی، اسلام کے مکرم پیغمبر (ص) اور ائمۂ معصومین (ع) کے مراقد منورہ نیز دمشق اور قم المقدسہ نیز دیگر شہروں میں ان کے معظم فرزندوں جیسے: حرم سیدہ زینب (س) اور حرم حضرت معصومہ (س) وغیرہ کے لئے، تعظیم و تکریم کا اعتقاد راسخ؛

11) مخالفین کی جانب سے شفاعت و توسل، عزاداری و تکریم و تعظیم ائمۂ معصومین (ع)، خرافہ پرستی اور اختلاف و تفرقہ اور سبّ و لعن خلفاء کے حوالے سے اثناء عشری مذہب کے مخالفین کے شبہات و اعتراضات کے جوابات؛

12) عصر غیبت میں اسلامی حکومت کے قیام و حفاظت پر پکا عقیدہ؛ کہ حاکم یعنی ولی فقیہ اللہ کی کتاب اور رسول اللہ (ص) کی سنت کے مطابق لوگوں پر حکومت کرے، اور پوری دنیا میں مسلمانوں اور مؤمنین کے حقوق کا دفاع کرے تا کہ مسلمان عزیز و محترم رہیں اور ان کے دشمن ذلیل ہوں، إن شاءللہ تعالی ۔

قابل ذکر ہے کہ اس کتاب کی عربی زبان میں اشاعت اور روسی، انگریزی، اردو اور بنگلہ زبانون میں ترجمے کی تجویز شورائے کتاب کی پینتیسویں اجلاس میں منظور کی گئی تھی۔ یہ کتاب اب تک عربی، روسی، انگریزی، اردو اور بنگلہ زبانوں میں شائع ہوچکی ہے۔

 

..........................

 

/110