اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق سابق اسرائیلی ایئر چیف ایئر مارشل ریٹائرڈ ڈان ہالوٹس نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا ہے کہ اسرائیل بین الاقوامی برادری کی جانب سے ایران کو حساس نیوکلئیر ٹیکنالوجی فراہم نہ کرنے کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیلی قیادت ایران پر حملے کی جو دھمکیاں دیتی رہتی ہے، دراصل وہ ہماری طاقت سے بڑے ہیں اور ہمیں ان سے گریز کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو مغربی دنیا کی جانب سے ایران پر حملے کے پروپیگنڈے میں زیادہ شامل نہیں ہونا چاہئے۔
ڈان ہالوٹس نے دو ہزار سات میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی طیاروں کو ایران پر حملے کیلئے جتنا سفر کرنا پڑے گا، اس سے ان کی کارکردگی متاثر ہو سکتی ہے
152/