واضح رہے کہ گذشتہ روز امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے رہنماؤں نے سانحہ عاشور اور اربعین کے اصل ذمہ داروں اور دہشت گردوں کی عدم گرفتاری پر وزیر اعلیٰ ہائس پر دھرنے کا اعلان کیا تھا،احتجاجی ریلی میں شہر بھر سے دس ہزار سے زائد عزاداران امام حسین علیہ السلام نے شرکت کی،ریلی میں بچوں ،خواتین،جوانوں اور بزرگوں کی بہت بڑی تعداد شامل تھی،شرکائے جلوس نے ہاتھوں میں یا عباس علیہ السلام ،یا حسین علیہ السلام ،حزب اللہ، آئی ایس او سمیت لبیک یا حسین علیہ السلام کے سیاہ پرچم بھی بلند کر رکھے تھے۔جلوس کراچی پریس کلب سے روانہ ہو کر ماتم برپا کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ہاؤس پہنچا جہاں پولیس نے رکاوٹیں لگا کر جلوس کو روکنے کی ناکام کوشش کی لیکن عزاداروں کا یہ سمندر وزیر اعلیٰ ہاؤس پہنچ کر احتجاجی دھرنے کی صورت اختیار کر گیا۔مولانا عباس وزیری نے کہا کہ عزاداری کسی بھی سیاسی قوت کی محتاج نہیں بلکہ اس کے محافظ امام مہدی عج ہیں،انہوں نے کہا کہ عزاداری ہماری شہہ رگ حیات ہے جس کے لئے ہزاروں جانیں بھی قربان کی جا سکتی ہیں لیکن عزاداری کو کسی بھی چیز پر قربان نہیں کیا جا سکتا۔شرکائے جلوس سے خطاب کرتے ہوئے مولانامنور نقوی نے کہا کہ شہدائے سانحہ عاشور اور اربعین نے سنت امام حسین علیہ السلام انجام دی ہے اور ہمیں حضرت زینب سلام اللہ علیہا کا کردار انجام دینا ہے،انہوں نے کہا کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور دشمن اسلام کو ہر موڑ پر شکست ہی ہو گی۔اس موقع پر آئی ۔ایس۔او۔پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر رحمان شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سانحہ عاشور اور سانحہ اربعین کے اصل ذمہ داروں اور دہشت گردوں کے سرپرستوں کو بے نقاب کرے اور عوام کے سامنے لا کر قرار واقعی سزا دے انہوں نے حکومت کو متنبہ کیا کہ اگرملت جعفریہ کے بے گناہ جوانوں کو فی الفور رہا نہ کیا گیا تو آئی ایس او ملک بھر میں سراپا احتجاج بن جائے گی اور تمام حالات کی ذمہ داری حکومت پر ہو گی،ان کا کہنا تھا کہ ہم عزاداری کو مرتے دم تک برپا کرتے رہیں گے چاہے اس کے لئے ہمیں زندان مٰن کیوں نہ جانا پڑے ،اور اگر ہمیں اپنے سر بھی کٹوانے پڑے تو ہم سر کٹوائیں گے مگر عزاداری سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کے خلاف کسی بھی سازش کو قبول نہیں کریں گے،ان کا کہنا تھا عزاداری اسلام کی بقا کی ضامن ہے اورا سلام کی بقا کے لئے جان دینا شہادت ہے۔ رحمان شاہ کا کہنا تھا کہ روز عاشور اور روز اربعین ہونے والے دھماکے اور عراق میں ہونے والے دھماکوں میں عالمی استعمار امریکہ اور اسرائیل ملوث ہیں،انہوں نے کہا کہ طالبان ،جند اللہ،لشکر جھنگوی،بلیک واٹر،اور موساد سمیت تمام ایجنسیاں وقت کی یزید،شمر،حرملہ،اور ابن زیاد ہی۔،شرکائے جلوس سے خطاب کرتے ہوئے مرزا یوسف نے کہا کہ حکومت اور پولیس کے اعلیٰ افسران یہ کہہ کر اپنا دامن نہ بچائیں کہ ان سانحات میں کالعدم گروہ ملوث ہیں اور سانحہ عاشوراور سانحہ اربعین کو سرد خانوں کی نظر نہ کریں بلکہ عوام کے سامنے اصل دہشت گردوں اور ان کے آقاؤں کو بے نقاب کریں۔اس موقع پر شرکائے جلوس نے لبیک یا حسین علیہ السلام کے فلک شگاف نعرے بھی بلند کئے۔
17 اپریل 2010 - 19:30
News ID: 178509
سانحہ عاشور اور سانحہ اربعین کراچی میں شہید ہونے والوں کے اصل قاتلوں اور سانحات کے ذمہ داروں کی عدم گرفتاری اور ملت جعفریہ کے بے گناہ نوجوانوں کی رہائی کے لئے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی اپیل پر آج بروز منگل ایک احتجاجی ماتمی جلوس کراچی پریس کلب سے وزیر اعلیٰ ہاؤس تک نکالا گیا جہاں پر شرکائے جلوس نے احتجاجی دھرنا بھی دیا۔