17 اپریل 2010 - 19:30

امریکا کی کیلیفورنیا یورنیورسٹی میں درجنوں طالب علموں نے اسرائیل کے امریکا میں سفیر مائیکل اورن کو یونیورسٹی کیمپس میں تقریر کے دوران طلبہ نے "تم نے کتنے فلسطینی قتل کئے"۔۔۔۔"اسرائیل: قاتلوں کا گروہ"۔۔۔۔۔۔۔"ہم تمھیں قاتل سمجھتے ہیں"کے نعرے لگائے .

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل سے شائع ہونے والے عبرانی روزنامے "یدیعوت احرونوت" نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ مشتعل طلبہ نے اس موقع پر نعرے لگائے جس میں انہوں نے اسرائیل کو فلسطینیوں کے قتل عام کا مرتکب قرار دیا۔

جس وقت ہال میں احتجاج کیا گیا اس وقت پروگرام میں سات سو کے قریب افراد ہال میں موجود تھے۔

احتجاج کرنے والے طلبہ کانفرنس کے دونوں اطراف میں پچاس پچاس کی ٹولیوں میں بیٹھے تھے۔ جونہی اسرائیلی سفیر مسٹر اورن کو خطاب کی دعوت دی گئی تو ہال کے دونوں اطراف بیٹھے ان طلبہ نے کورس کے انداز میں نعرے بلند کرنا شروع کر دیئے۔ وہ فلک شگاف انداز میں سفیر سے سوال کر رہے تھے کہ "تم نے کتنے فلسطینی قتل کئے"۔۔۔۔"اسرائیل: قاتلوں کا گروہ"۔۔۔۔۔۔۔"ہم تمھیں قاتل سمجھتے ہیں"۔

اخبار کا کہنا ہے کہ ایسی صورتحال دیکھ کر اسرائیلی سفیر ہال کے ساتھ ریٹائرنگ روم میں چلے گئے۔ اس دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے ہال میں داخل ہو کر احتجاج کرنے والے متعدد طلبا کو حراست میں لے لیا۔

 

 152/