اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ولید جنبلاط نے لبنانی روزنامے "السفیر" کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا: امریکہ کے ہاتھوں شام پر قبضے کی درخواست عقلی اور منطقی لحاظ سے بالکل بے بنیاد ہے اور یہ تنازعہ امریکی اخبار "واشنگٹن پوسٹ" نے کھڑا کیا ہے۔
انھوں نے کہا: «اگر شام کے عوام اور حکومت نے واقعی میری باتوں سے یہی سمجھا ہے کہ میں نے امریکہ سے شام پر قبضے کی درخواست کی تھی تو میں اپنے موقف کی یہیں اصلاح کرتا ہوں۔
لبنانی رکن پارلیمان نے کہا: ہم نے لبنان میں دفاعی اصولوں پر اتفاق کرلیا ہے اور آج ملک میں جو پر امن فضا قائم ہے اسی فضا کے پیش نظر تحریک مزاحمت اور حزب اللہ کے ہتھیار اسرائیل کی ہر ممکنہ جارحیت کے مقابلے میں لبنان کی سلامتی کے ضامن ہیں۔
جنبلاط نے کہا: ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ حزب اللہ کے ہتھیار اسرائیل کی کسی بھی قسم کی جارحیت کے سامنے، درست اور بجا ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110
17 اپریل 2010 - 19:30
News ID: 178409
لبنانی دوروزیوں کی سوشلسٹ پروگریسو پارٹی کے سربراہ "ولید جنبلاط" نے بالکل مختلف موقف کا اظہار کرتے ہوئے شام کی حکومت سے معافی مانگتے ہوئے حزب اللہ کے ہتھیاروں کو لبنان کی سلامتی کی ضمانت قرار دیا۔