اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شیعیان یمن کی طرف سے جنگ بندی کے اعلان اور سعودیوں کی شرائط قبول کرلینے کے باوجود سعودی افواج نے اربعین سیدالشہداء (ع) کے روز یمن کے شمالی علاقوں پر شدید حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے بے گناہ شیعہ باشندوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنایا۔
سعودی طیاروں نے شمالی یمن کے مختلف دیہی علاقوں پر 27 حملے کئے جن میں کئی گھر منہدم ہوئے اور متعدد بے گناہ اور نہتے شہری شہید اور زخمی ہوئے۔
---
سیدعبدالملک بدر الدين الحوثی کے دفتر سے جاری ہونے والے بیانات کا خلاصہ:
پیر:
یمنی فوج کی ناکامیاں اور سعودی جارحیت کا تسلسل
سعودی طیاروں نے آج 9 حملے کئے اور الجابری کے فوجی اڈے سے ۔ جو حوثیوں نے رضاکارانہ طور پر خالی کیا تھا ۔ یمن کی سرزمین پر شدید گولہ باری کی۔
سعودیوں کے فضائی حملوں کا نشانہ "الحصامۃ"، "ساقين"، "مثلث شدا" اور "المشنق" کے علاقے تھے اور 71 میزائل اور توپ کے گولے "مثلث شدا"، "الحصامۃ"، "بني صياح"، "غافرة"، "قمامۃ"، اور "أسفل مران" پر فائر کئے گئے۔
دریں اثناء "آل عقاب"، "القفل آل عمار" اور "المنزالۃ" میں سرکاری فوجوں کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئیں جو خدا کی مدد سے سرکاری افواج کی مکمل شکست پر منتج ہوئیں۔
صعدہ پر سرکاری حملہ بھی شہر کے مدافعین کی مزاحمت کی نتیجے میں ناکام رہا اور جارحین ایک قدم بھی آگے نہ بڑھا سکے۔
---
"التبۃ البيضاء" کا فوجی اڈہ انصاراللہ کے ہاتھوں فتح ہوا اور سعودی عرب نے صعدہ پر میزائل فائر کرکے دو بچوں کو شہید اور دو دیگر بچوں کو زخمی کیا جبکہ کل رات بھی سعودی طیاروں نے "مران" اور "ساقین" ڈسٹرکٹ کے علاقے "الشعف" پر بمباری کی اور میزائل فائر کئے ان حملوں میں سعودیوں نے 149 میزائل اور متعدد بم پھینکے۔
ان حملوں میں 12 سالہ "نواف حميد دعبش" اور پانچ سالہ "وائل حميد دعبش" شہید اور 8 سالہ "غدير حميد دعبش" اور دس سالہ "مازن بختان دعبش" زخمی ہوئے۔ یہ افراد ایک کھیت پر سعودی میزائل گرنے کے نتیجے میں شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
اور شام کے وقت اللہ کی مدد اور توفیق کے سائے میں "الملاحیط" ڈسٹرکٹ کے علاقے "المنزالہ" میں واقع فوجی اڈے "التبة البيضاء" کو مجاہدین نے فتح کیا اور اس کو کلیئر کیا گیا اور اس میں موجودہ تمام ہتھیاروں پر قبضہ کیا گیا۔
جھڑپوں کا سلسلہ اور فائرنگ کا تبادلہ آج صبح سے شروع ہوا تھا جو اب تک جاری ہے۔
آل عقاب کے محاذ میں سرکاری فورسز نے اپنی قوت مجتمع کرکے "الصمع" فوجی اڈے کا محاصرہ توڑنے کی کوشش کی مگر ان کی کوشش ناکام بنادی گئی اور افواج کی تین بکتربند گاڑیاں تباہ کردی گئیں جبکہ صبح سے شروع ہونے والی جھڑپیں اب تک فائرنگ کے تبادلے کی صورت میں جاری ہیں۔
---
اتوار:
سعودیوں نے صعدہ پر گولہ باری جاری رکھی اور آل عقاب میں سرکاری فوج کے دو ٹینک تباہ کرديئے گئے اور صعدہ اور عمران میں متعدد فوجی ہلاک کرديئے گئے۔
سعودی طیاروں نے مران، الشعف اور ساقین پر تین حملے کئے اور سعودی سرزمین سے 174 میزائل یمنی سرزمین پر فائر کئے گئے ۔ جبکہ توپخانے کی گولہ باری بھی جاری رہی۔
آل عقاب کے محاذ پر ـ جو الصعدہ کی قریب ہے ـ دو سرکاری ٹینک تباہ کرديئے گئے۔
صبح کے وقت ایک زرعی زمین پر فوجی حملہ ناکام بنادیا گیا اور زرعی زمین کو جارحین کے قبرستان میں تبدیل کردیا گیا اور کوئی بھی حملہ آور بچ کر نہ جاسکا۔
المنقاش کے علاقے میں بھی دشمن نے حملہ کیا جو گھات لگائے مجاہدین کے ہاتھوں ناکام ہوا اور دسیوں جارح ہلاک ہوگئے اور یہ حملہ اپنے ابتدائی مرحلے میں ہی ناکام ہوگیا اور جارحین لاشیں چھوڑ کر بھاگ گئے۔
حرف سفیان کے علاقے میں جارحین نے دو گھروں پر قبضہ کیا تھا جنہیں وہاں سے مار بھگایا گیا اور باقی ماندہ ہتھیار مجاہدین کے ہاتھ لگے۔
----
/110