17 اپریل 2010 - 19:30

امریکی ریاست کیلیفورنیا کی مسلمانوں نے ایک اخباری بیان میں کربلا اور کراچی میں شیعیان اہل بیت (ع) پر دہشت گردوں کے حملوں کی مذمت کی ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی - ابنا – کی رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا کے مسلمانوں نے اس بیان میں کہا ہے: ہمیں افسوس کے ساتھ خبر ملی کہ روز جمعہ (5فروری 2010) کو کربلا اور کراچی کے شہروں چار بم دھماکوں میں تقریباً 100 بے گناہ شیعہ مسلمان اربعین حسینی کی مناسبت سے نواسہ رسول (ص) حضرت امام حسین (ع) کی عزاداری کرتے ہوئے موت کے گھاٹ اتار دیئے گئے ہیں۔ان دھماکوں میں ملوث دہشت گرد ان ہی دہشت گردوں کی مانند ہیں جن کا 1300 سال قبل امام حسین علیہ السلام کو سامنا تھا۔ امام حسین علیہ السلام کے عہد کے دہشت گرد آج کے دور کے دہشت گردوں کی طرح حق و عدل کے دشمن تھے اور ان کی منطق تشدد اور دہشت پھیلانے کی منطق تھی۔کیلیفورنیا کے مسلمانوں نے اپنے بیان میں دنیا کی مسلم برادری سے اپیل کی ہے کہ مسلمانوں کے درمیان ارادی طور پر تفرقہ اور دشمنی کا بیج بونے والے عناصر کے خلاف متحد ہوجائیں اور ہمیں امید ہے کہ دہشت گرد اور بے گناہ افراد کے خلاف انسانیت دشمن جرائم کا ارتکاب کرنے والے عناصر جلد از جلد انصاف کے چنگل میں گرفتار ہوجائیں۔

1

/110