ذرائع کے مطابق چہلم کے روز جلوس کے شرکاءپر فیروز آباد تھانے کی حدود میں نرسری پل کے قریب دھماکا ہوا اور لاشوں اور زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ متحدہ قومی موومنٹ لائنز ایریا سیکٹر نے جناح اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ پر قبضہ کر لیا، کارکنوں کو اعلیٰ قیادت کی طرف سے ہدایات جاری کی گئیں کہ جائے وقوع سے آنے والی ہر لاش اور زخمی کی تصاویر اتار کر مرکز کو فراہم کی جائیں اور اسی دوران جناح اسپتال میں ایک اور دھماکا ہوا۔ ذرائع نے بتایا کہ جناح اسپتال میں ہونے والے دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں سے ایک یوسی ناظم سمیت 8 افراد کو متحدہ کے کارکن کہہ کر لاشیں متحدہ کے مرکز پہنچا دی گئیں اور ان کی نماز جنازہ جناح گراؤنڈ میں ادا کرنے کا اعلان کیا گیا ۔ذرائع نے بتایا کہ متحدہ کے مرکز پر ادا کی جانے والے نماز جنازہ میں8افراد میں سے صدر ٹاؤن یوسی 8 کے ناظم اور 2 افراد کے سوا دیگر افراد کا متحدہ سے کوئی تعلق نہیں تھا اور جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں پر زبردستی قبضہ کیا گیا تھا اور مرحومین کے ورثا ء کو اپنے پیاروں کی نماز جنازہ اپنی مرضی سے ادا کرنے کے حق سے بھی محروم کر دیا گیا۔
17 اپریل 2010 - 19:30
News ID: 178142
متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے لاشوں پر سیاست جاری، جناح اسپتال میں دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں پر متحدہ کے کارکنوں نے زبردستی قبضہ کر کے کارکن ثابت کرنے کی کوشش کی لواحقین کو مرضی سے نماز جنازہ ادا کرنے کے حق سے محروم کر دیا.