اہل البیت نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شام کے مفتی اعظم شیخ «احمد بدرالدین حسون» نے کہا: میرا عقیدہ بھی ہے اور تمام اسلامی مذاہب کے پیروکاروں کو تآکید بھی کرتا ہوں کہ یوم عاشور کا احترام محفوظ ہونا چاہئے اور اس یوم کا نیا ادراک سامنے آنا چاہئے۔ انھوں نے کہا: جو خون روز عاشورا زمین پر گرا ہے در حقیقت وہ خون اسلام کی راہ میں قربان ہوا ہے اور یہ دن اللہ تعالی کی فتح کا دن ہے اور اللہ تعالی اپنے دین کی مدد کرنے والوں کو کبھی بھی ذلیل نہیں کرتا۔ شام کے مفتی اعظم نے کہا: روز عاشور کا دو پہلوؤں سے جائزہ لینے کی ضرورت ہے: امام حسین علیہ السلام کی شہادت سے پہلے اور آپ (ع) کی شہادت کے بعد۔
/110