اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا کی رپورٹ کے مطابق صہیونی ذرائع ابلاغ نے اپنی نئی سازش کے تحت حزب اللہ پر دیگر ممالک کے خارجه معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام لگایا اور دعوی کیا که حزب اللہ کے 5000 جوان فلسطین کے مقبوضہ علاقوں کی آزادی کے لئے تیاری کرچکے ہیں۔صہیونی ذرائع کا مقصد دنیائے اسلام میں حزب اللہ کو تنها کرنا هی اور اسی مقصد سے وه آئے روز نت نئے موضوعات کو اپنی تشهیرات مهم کے حصے کے طور پر دنیائے اسلام کے ذرائع ابلاغ پر ٹهونس دیتے ہیں۔حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے صہیونی ذرائع ابلاغ کے دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہتھکنڈے صہیونیوں کی پریشانی اور حیرت کی دلیل ہیں۔
17 اپریل 2010 - 19:30
News ID: 177816
صہیونی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے که حزب اللہ کے پانچہزار جوان فلسطین کے مقبوضہ علاقوں کو اسرائیل سے واپس لینے کے لئے تیاری کرچکے ہیں۔